بیمار نوجوان کو کاندھوں پر اٹھا کر ہاسپٹل پہنچانے والی خاتون انسپکٹر کو چیف منسٹر اسٹالن نے پیش کی تہنیت

چینائی: کاندھوں پر اٹھا کر ایک بیمار نوجوان کو آٹو تک پہنچانے والی چنائی کی خاتون انسپکٹر راجیشوری کو تامل ناڈو کے چیف منسٹر نے اپنے دفتر کو طلب کرتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی اور ان کے انسانی ہمدردی کے اقدام کی ستائش کی۔

واضح رہے کہ ریاست تمل ناڈو کے چینائی میں دھواں دھاربارش کی وجہہ سے عام زندگی ٹھپ ہوکررہ گئی ہے۔ بارش کے دوران چینائی کے ٹی پی سترم علاقہ میں  خاتون انسپکٹرپولیس راجیشوری نے ایک نوجوان کی جان بچانے کیلئے اسے اپنے کندھوں پراٹھا کرہاسپٹل منتقل کرنے اسے آٹو تک پہنچایا تھا  یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ 28 سالہ نوجوان جو بیمارتھا شمشان گھاٹ کے پاس پڑا ہوا تھا، خاتون انسپکٹرنے اسے کارمیں ہاسپٹل کے جانے کی کوشش کی تاہم یہ ممکن نہیں ہوسکا جس پرانھوں نے نوجوان کو کندھے پراٹھا کرآٹوتک پہنچایا اوراسے ہاسپٹل منتقل کیا۔ خاتون سب انسپکٹرکی انسانی ہمدردی اوربہادری کی ہرطرف سے ستائش کی جارہی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد چیف منسٹر اسٹالن نے راجیشوری کی کافی ستائش کی۔