تلنگانہ

تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے یکساں سول کوڈ کی مخالفت کرنے کا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو دیا تیقن

حیدرآباد _ 10 جولائی ( اردولیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی قیادت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داروں نے آج تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات کی اور یکساں سول کوڈ کی مخالفت کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر بورڈ کے عہدیداروں نے چیف منسٹر کو یکساں سول کوڈ کے مضر اثرات سے واقف کروایا۔

 

چیف منسٹر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہم نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بی جے پی حکومت کے ذریعہ تجویز کردہ یو سی سی پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے چیف منسٹر کو آگاہ کیا کہ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ عیسائیوں کا بھی مسئلہ ہے، اس سے ملک کی خوبصورتی اور ثقافت تباہ ہو جائے گی۔ اگر یو سی سی متعارف کرایا جائے گا تو قوم کی تکثیریت ختم ہو جائے گی جو اچھی بات نہیں۔ پی ایم مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو تکثیریت پسند نہیں ہے جو ہمارے ملک کا حسن ہے۔

 

چیف منسٹر کے سی آر نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ یو سی سی کی مخالفت کریں گے۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ ایم جگن موہن ریڈی سے بھی اس کی مخالفت کرنے کی اپیل کریں گے۔ چیف منسٹر کے سی آر کے ساتھ کئی دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button