نیشنل

دیوبند میں جمعیت العلماء ہند کے ارکان منتظمہ کے دو روزہ اجلاس کا آغاز

صدر جمعیت العلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی مہتم دارالعلوم دیوبند مفتی ابو القاسم بنارسی و دیگر علماء کرام کا خطاب

ملک کے پر امن ماحول کو مکدر کر نے کے لئے ارباب اقتدار ملک کے عوام کو آپس میں لڑارھے ہیں ملک میں بسنے والی اکثریت سیکولرزم پر یقین رکھتے ہیں مسلمان قوم حالات کا مقابلہ صبر اور استقامت کے ساتھ کر تے ہیں دیوبند میں منعقدہ دو روزہ جمعیت العلماء کے ارکان منتظمہ کے اجلاس سے صدر جمعیت العلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی مہتم دارالعلوم دیوبند مفتی ابو القاسم بنارسی و دیگر علماء کرام نے خطاب کیا 

دیوبند _ 28 ،مئی ( پریس ریلیز) 28 29 مئ کو دیوبند میں منعقدہ دو روزہ جمعیت العلماء ہند کے ارکان منتظمہ کا اجلاس کا آغاز آج صبح دارالعلوم دیوبند کے عید گاہ میدان میں صدر جمعیت العلماء مولانا محمود اسعد مدنی نے جمعیت کا پرچم لہرا کر جمعیت کے ترانے کے ساتھ اجلاس کا آغاز ہوا اس موقع پر جمعیت العلماء کے قومی سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے جمعیت العلماء ہند کی کارکردگی پیش کرتے تھے ہوے کہا کہ جمعیت العلماء ملک کی وہ واحد تنظیم ہے جو ارباب اقتدار کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہے ملک کو آزاد کرانے میں اور ملک میں قومی یک جہتی کی برقراری میں کلیدی رول ادا کیا جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتے

جمعیت العلماء ہند کے ہزاروں اکابرین نے ظالم اور قابض انگریزوں کے خلاف مہم چلا کر اس ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرا یا اس موقع پر مولانا محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیت علمائے ہند مفتی ابو القاسم صاحب بنارسی مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی سلمان منصورپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمان صبر و استقامت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کو آزاد کرانے میں جمعیت علمائے ہند کے اکابرین نے جام شہادت نوش کیا مسلمان کبھی حالات سے گھبراتا نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کی یہ صفت ہے کہ اللہ کی مدد ونصرت کے ساتھ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے پوری دنیا میں ہمارا ملک بھارت ایک انفرادی حیثیت رکھتا ہے جس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں پر بسنے والے ہندو مسلم بھائی بھائی کی طرح رہتے ہیں

گنگا جمنا تہذیب اور قومی یک جہتی ہی ہمارے ملک کی انفرادیت ہے، اور ملک کی اکثریت سیکولرزم پر یقین رکھتی ہے ملک میں آج موجودہ حالات میں ارباب اقتدار انسانیت کو انسانیت کے خلاف اور ملک کے عوام کو ملک کے عوام کے خلاف لڑانے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں مسلمان ملک کے لئے اپنے جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کرے گا اور ملک کی سالمیت وبقاء کے لئے رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف ہم اعلان جنگ کرتے ہیں اس موقع پر مولانا بدر الدین اجمل رکن پارلیمنٹ آسام مولانا صدیق اللہ چودھری، ریاستی وزیر مغربی بنگال، وصدر جمعیت علماء مغربی بنگال

کے علاوہ ملک کے تیئیس ریاستوں سے سات ہزار سے زائد جمعیت کے ارکان منتظمہ اجلاس میں شریک رہے،ریاست تلنگانہ آندھراپردیش کے جمعیت علماء کے صدر محترم حافظ پیر شبیر احمد وسکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ کے ایک سو ساٹھ جمعیت علماء کے ارکان منتظمہ شریک اجلاس رہے

متعلقہ خبریں

Back to top button