نیشنل

کانگریس کی تقریب میں جھنڈا لہرنے کے بجائے نیچے گر گیا _ ویڈیو ہوا وائرل

کانگریس کی تقریب میں جھنڈا لہرنے کے بجائے نیچے گر گیا _ ویڈیو ہوا وائرل

نئی دہلی _ 28 دسمبر ( اردو لیکس) کانگریس کی 137 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس پارٹی کا جھنڈا اس وقت نیچے گر گیا جب  صدر سونیا گاندھی  اسے لہرا رہے تھے کھمبے سے جھنڈا سیدھے سونیا گاندھی کے ہاتھوں میں گر پڑا۔اس واقعہ پر سونیا گاندھی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر کے منتظمین پر ناراضگی ظاہر کی۔

 

بعد ازاں کانگریس کا ایک  کارکن جھنڈے کو صحیح طریقے سے باندھنے کے لیے سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھ گیا۔اور جھنڈا لہرایا گیا۔اس تقریب میں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور ملکارجن کھرگے اس جشن میں شامل تھے۔

 

اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونیا گاندھی کے ساتھ ایک کارکن نے جھنڈا لہرانے والی رسی کو زور سے کھینچ ڈالا جس پر جھنڈا لہرنے کے بجائے نیچے گر گیا  ۔  ٹیوٹر پر فلاگ ہیش ٹیاگ کے نام سے نٹیزن کئی طرح کے تبصرے کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button