تلنگانہ

خاتون کا آپریشن کرنے کے بعد پیٹ میں کپڑا چھوڑ دئے _ دیڑھ سال بعد پیٹ سے کپڑا نکال دیا گیا _ تلنگانہ کے جگتیال میں سرکاری ڈاکٹروں کی سنگین لاپرواہی کا واقعہ _ویڈیو دیکھیں

جگتیال _ 18 اپریل( اردولیکس) تلنگانہ کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی سنگین لاپرواہی کا واقعہ دیڑھ سال بعد سامنے آیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ایک حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کے بعد اس کے پیٹ میں دستی نما  کپڑا بھول گئے ۔ جس کی وجہ یہ خاتون دیڑھ سال سے شدید پیٹ کے درد میں مبتلا تھی اور ایک خانگی ہاسپٹل میں اسکاینگ کروانے پر پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کپڑا ہے خانگی ہاسپٹل کے ڈاکٹر نے خاتون کا آپریشن کرتے ہوئے اس کے پیٹ سے کپڑا نکال دیا ۔

یہ واقعہ جگتیال ضلع سرکاری ہاسپٹل کا ہے جہاں سرسلہ ضلع کے ویمولا واڑہ سے تعلق رکھنے والی ناوہا شری نامی خاتون ڈیلیوری کے لئے 29 دسمبر 2021 میں جگتیال سرکاری ہاسپٹل کے ماتا شیشو سنٹر سے رجوع ہوئی تھی ڈاکٹروں نے اس کی سیزیرین آپریشن کرتے ہوئے ڈیلیوری انجام دی لیکن ایک کپڑا اس کے پیٹ میں ہی چھوڑ دیا۔

اور خاتون دو تین دن بعد اپنے مکان لوٹ گئی اس کے چند دن بعد سے اسے پیٹ میں شدید درد شروع ہوا کئی مرتبہ ہاسپٹل میں بتانے سے بھی کچھ فائدہ نہیں ہوا اس طرح دیڑھ سال تک خاتون درد کم کرنے کی گولیاں کھاتی رہی تاہم دو دن قبل خانگی ہاسپٹل نے اس کے درد کا پتہ چلانے اسکاینگ کی جس میں اس بات کا انکشاف ہواکہ پیٹ میں کپڑا موجود ہے ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کے ذریعے کپڑا نکال دیا۔

جگتیال سرکاری ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے خلاف خاتون کے رشتہ داروں نے ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button