نیشنل

ایک دن میں ہندوستان میں کورونا کے کیسوں میں 56 فیصد کا اضافہ _ مرکزی مملکتی وزیر صحت بھی کورونا سے متاثر

حیدرآباد _ 6 جنوری( اردو لیکس) ہندوستان میں کورونا کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 90928 مثبت کیسس درج ہوئے ہیں ۔ کل کے مقابلے میں کیسوں کی تعداد میں 56.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے کورونا کی وجہ سے مزید 324 اموات ہوئیں۔ وائرس سے 19206 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اومیکرون  سے ملک کی تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 285401 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 4,82,876 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ اب تک ویکسین کی 148.67 کروڑ خوراکوں کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے۔

 

اسی دوران مرکزی مملکتی وزیر صحت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار بھی کورونا سے متاثر ہوئی ہیں انہوں نے  کہا کہ وہ کورونا سے مثبت پائی گئی ہیں اور گھر میں الگ تھلگ ہوگئی ہیں

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button