نیشنل

ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر شروع ہوگئی !

ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر شروع ہوگئی

نئی دہلی _ 4 جنوری ( اردو لیکس) ہندوستان فی الحال کورونا کی تیسری لہر کی زد میں آگیا ہے۔ ہندوستان کی ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر این کے اروڑہ نے تصدیق کی کہ ملک میں تیسری لہر باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔ اروڑہ نے کہاکہ  کولکتہ، دہلی، ممبئی جیسے میٹرو شہروں میں مجموعی طور پر اومیکرون کے 75 فیصد کیسس ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ   دسمبر کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں شناخت کیے گئے مختلف اقسام کے وائرس میں سے 12 فیصد Omicron تھے۔ بعد میں یہ شرح 28 فیصد تک بڑھ گئی۔جس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر شروع ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ روزانہ کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے جمعہ کے روز 16 ہزار، ہفتہ کو 22 ہزار، اتوار کو 27 ہزار اور پیر کو 33 ہزار کیس درج ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button