نیشنل

مہارشٹرا میں دوبارہ کورونا کا قہر _ ایک دن کے اندر 50 فیصد کیسوں میں اضافہ

مہارشٹرا میں دوبارہ کورونا کا قہر _ ایک دن کے اندر 50 فیصد کیسوں میں اضافہ _ ممبئی میں 5428 نئے کیس 

ممبئی _ 31 دسمبر ( اردو لیکس) مہارشٹرا میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے  دارالحکومت ممبئی میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ چند مہینوں سے کورونا کے کیس سینکڑوں میں درج ہورہے تھے لیکن چند دنوں سے اس کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ممبئی میں 5,428 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ کل کے مقابلے 47 فیصد زیادہ ہیں۔ جمعرات کو 2510 کیسز کے مقابلے جمعہ کو  3,671 کیسز درج ہوئے۔ جبکہ پورے مہاراشٹر میں 8067 کیسز رپورٹ ہوئے جو کل سے 50 فیصد زیادہ ہیں ۔ ریاست بھر میں کورونا سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 

اس دوران ملک میں اومیکرون کیسز کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد ممبئی میں درج کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button