جرائم و حادثات

گھر میں لگی آگ۔ بیٹی کی شادی‌ کیلئے جمع رقم اور سامان جلکر‌خاکستر۔ نرمل میں واقعہ

نرمل: مستقر نرمل میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں شادی کیلئےرکھا گیا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نرمل شہر کے وارڈ نمبر23 محلہ ہنومان جی گٹہ میں کے رات عطیہ بیگم نامی خاتون کے مکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مکین شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئےتھے۔

پڑوسیوں نے فوری آگ بجھانے کا کام کیا اور فائر انجن کو طلب کیا گیا تب تک مکان مکمل طور پر جلکر خاکستر ہوگیا تھا۔ بتایا گیا کہ شارٹ سرکٹ کےباعث مکان کاپوراسامان، مکان کےدستاویزات کپڑے،کھانےپکانےکاسامان کے علاوہ عطیہ بیگم کی لڑکی کی عنقریب ہونے والی ہے شادی کے لیے جمع شدہ رقم اور سامان بھی جلکرخاکستر ہوگیا۔

اس واقع کی اطلاع ملتے ہی صدرنشین بلدیہ نرمل جی ایشور،متعلقہ وارڈکونسلرسیدظہیراحمد، نمائندہ رکن بلدیہ ایم پردیپ، کانگریس اقلیتی قائدین سیدارجمند علی،ڈسٹرکٹ مینارٹی چیرمین جنیدمیمن ،الطاف احمدخضرودیگر نے مقام واقعہ پرپہونچکرمعائنہ کیا۔ اس موقع صدرنشین بلدیہ نرمل جی ایشور نےاس واقع کی ریاستی وزیر جنگلات وماحولیات قانون وانڈومنٹ اےاندراکرن ریڈی کےعلم میں لاتے ہوئےحکومت کی جانب سےامداد فراہم کرنےکاتیقن دیا۔

سیدارجمندعلی نےمتاثرہ خاندان کو10ہزار روپےاورنمائندہ کونسلرایم پردیپ نے5 ہزارروپےکی مالی امداد کی اس موقع پرسماجی کارکن طیب بن صلاح نےاہل خیرحضرات سے متاثرہ خاندان کےلیےمالی امداد کرنے کی اپیل کی۔ تحصیل آفس آرآئی سری دیوی نےموقع واردات پہونچکر تفصیلات حاصل کیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button