آندھراپردیش میں دن کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

وجے واڑہ _ آندھرا پردیش میں  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ جس کے تحت آئندہ دو ہفتوں تک دن کا  کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے 5 مئی  سے دن کا کرفیو شروع ہوگا۔اور اس دن سے  صبح 6 بجے سے 12 بجے تک دکانوں کو چلانے کی اجازت رہے ۔ اس کے بعد کرفیو نافذ ہوگا۔ کرفیو دو ہفتوں تک نافذ رہے گا۔ حکومت نے انتباہ دیا  کہ کرفیو قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

آندھرا پردیش میں اس وقت نائٹ کرفیو نافذ ہے۔ رات کا کرفیو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ العمل ہے۔ گذشتہ روز ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 23،997 مثبت واقعات درج ہوئے۔