نیشنل

دہلی آتشزدگی واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی _ 29 افراد لاپتہ، 12 زخمی _ 12 لاکھ ایکس گریشیا کا اعلان

دہلی _14 مئی ( اردولیکس) دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب جمعہ کی شام ٹین منزلہ عمارت میں پیش آئے بھیانک آگ لگنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ 29 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں 24 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔اور 12 افراد ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں جبکہ پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی افراد کو کرین کی مدد سے بچا لیا

عینی شاہدین اور زندہ بچنے والے نے بتایا کہ یہ ایک زبردست آگ تھی جس میں بہت سے لوگ مارے گئے، اور ان کی نعشیں اس حد تک جل گئیں کہ ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس  لاپتہ اور مرنے والوں کی شناخت کے لیے اقدامات  کررہی  ہے اس حادثہ میں وزیراعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والے ہر شخص کے خاندان کو فی کس 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے

اسی طرح دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا کے ساتھ ہفتہ کو منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب حادثہ کے مقام پر پہنچ کر معلومات حاصل کیں اور راحت کاری کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کیجریوال نے اعلان کیا کہ دہلی حکومت نے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

اسی دوران منڈکا آتشزدگی کے سانحہ کے سلسلے میں پولیس نے ہفتہ کو ایک خانگی کمپنی کے دو مالکان کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ اس عمارت کے مالک کی تلاش جاری ہے جہاں یہ حادثہ پیش آیا تھا۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سی سی ٹی وی اور راؤٹر بنانے والی کمپنی کے مالکان ہریش گوئل اور ورون گوئل کو غیرارادتاً قتل سمیت مختلف مجرمانہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔عمارت کا مالک  منیش لاکڑ مفرور ہے اور پولیس اس کی تلاش میں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button