نیشنل

پیگاسس اسپائی ویئر معاملے پر راجیہ سبھا میں حکومت کا جواب

نئی دہلی _ مرکزی حکومت نے پیگاسس  اسپائی ویئر جاسوسی معاملہ پر آج پہلی مرتبہ اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اس معاملے پر اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کی کارروائی چلنے نہیں دے رہے ہیں مرکز نے پیر کو اس سلسلے میں اپوزیشن کے مطالبات کا جواب دیا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ اس کا اسرائیلی NSO کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے ، جو پیگاسس ملٹری گریڈ سپائی ویئر فروخت کررہا ہے۔ یہ بیان وزارت دفاع نے پیر کو راجیہ سبھا میں ڈاکٹر وی شیوداسن کے ایک سوال کے جواب میں دیا۔ وزارت دفاع نے اس سوال کا تحریری جواب دیا ہے کہ کیا  حکومت نے این ایس او گروپ ٹیکنالوجیز کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا ہے ؟۔ مملکتی وزیر دفاع اجے بھٹ نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ این ایس او گروپ ٹیکنالوجیز کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے۔حکومت نے اب تک  پیگاسس کے ذریعہ کسی پر  بھی غیر قانونی طور پر  نظر  نہیں رکھی  ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button