نیشنل

دہلی ہائی کورٹ میں صحافی محمد زبیر کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی جمعہ کو ہوگی سماعت

نئی دہلی _ 27 جون ( اردولیکس) دہلی ہائی کورٹ نے معروف نوجوان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے اتفاق کرلیا ہے اور دہلی ہائی کورٹ میں یہ سماعت جمعہ یکم کو ہوگی ۔ محمد زبیر حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز کے بانیوں  میں سے ایک ہیں انھیں گزشتہ ہفتہ دہلی پولیس نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا

AltNews کے شریک بانی پراتیک سنہا نے کہا کہ محمد زبیر کو ایک مختلف معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے دہلی بلایا گیا تھا لیکن اس میں گرفتار کر لیا گیا۔اور ان کے خلاف 153 اور 296 سیکشن کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button