انٹر نیشنل

شام کے ملٹری اکیڈمی پر گریجویشن ڈے کے دوران ڈرون حملہ _ 100 فوجی ہلاک، 200 سے زائد زخمی

نئی دہلی _ 6 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) ملک شام میں دہشت گردوں نے ڈرون حملے میں ملٹری اکیڈمی کو نشانہ بنایا ۔  اس حملے میں 100 کے قریب جوان شہید ہوگئے ۔ مزید 200 افراد شدید زخمی ہیں۔ شام کے شہر حمص میں واقع ملٹری کالج میں گریجویشن ڈے کی تقریب کے دوران جوان فوجی تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈیوٹی پر رجوع ہونے والے تھے کہ دہشت گردوں کے ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ شامی فوج نے اس ڈرون حملے کا الزام مسلح دہشت گرد تنظیموں پر لگایا ہے۔

شامی حکومت نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا۔ مرنے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ شامی حکومت نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سپر پاور امریکہ اور روس شام میں ڈرون حملوں پر سنجیدہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس حملے میں شام کی حمایت کریں گے۔ ملٹری اکیڈمی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد محکمہ قومی دفاع کے حکام کو الرٹ کر دیا گیا۔ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button