نیشنل

بی جے پی نے صدارتی انتخاب کیلئے امیدوار کے نام کا کردیا اعلان

نئی دہلی:  بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے نے صدارتی انتخابات کے لیے دروپدی مرمو کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔مرمو منتخب ہونے پر ہندوستان کی پہلی قبائلی صدر اور دوسری خاتون صدر بن جائیں گی۔

20 جون 1958 کو مرمو اوڈیشہ کے میو بھنج ضلع بائی پاسی میں پیدا ہوئیں۔  مرمو نے 2015 سے 2021 تک جھارکھنڈ کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔اڈیشہ کے میوربھنج ضلع سے تعلق رکھنے والی اور قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی مرمو نے ایک استاد کے طور پر اپنے کیریئر کی شروعات کی اور پھر اڈیشہ کی سیاست میں قدم رکھا۔

وہ میور بھنج (2000 اور 2009) میں رائرنگ پور سے بی جے پی کے ٹکٹ پر دو بار ایم ایل اے کے طور پر منتخب ہو چکی ہیں۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں  پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ کے بعد بی جے پی صدر نڈا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی آج کی میٹنگ میں ہم سب اس رائے پر پہنچے کہ ہمیں بی جے پی اور این ڈی اے میں شامل تمام جماعتوں سے بات کرنے کے بعد صدر کے  امیدوار کے لئے دروپدی مرمو کے نام کو قطعیت دی ہے

 

انہوں نے کہا کہ تقریباً 20 لوگوں کے نام صدارتی امیدوار کے لئے غور خوص کئے گئے۔جن میں  ایک قبائلی خاتون کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دروپدی مرمو نے بطور وزیر اور گورنر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ اس سے قبل جھارکھنڈ کی گورنر رہ چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button