نیشنل

غریب مسلم لڑکیوں کی شادیوں کی مالی امداد کی اسکیم ”دلہن ” روک دی گئی۔ آندھراپردیش حکومت کا عدالت میں بیان

حیدرآباد: آندھراپردیش حکومت نے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ دلہن اسکیم کو روک دیا گیا ہے اس اسکیم کا مقصد آندھرا پردیش میں مسلم اقلیتی لڑکیوں کی شادی کے لئےمالی امداد فراہم کرنا تھا۔ حکومت نے کہا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے یہ اسکیم فی الحال کارکرد نہیں کر رہی ہے۔

اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کمیٹی کے ریاستی صدر شاہ رخ شبلی نے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت درخواست داخل کرتے ہوئے اس اسکیم کو معطل کرنے کو چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پرشانت کمار مشرا کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت مالی مشکلات کی وجہ سے اس اسکیم کو جاری نہیں رکھا جاسکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button