نیشنل

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں زلزلے کے جھٹکے

حیدرآباد _ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے چند مقامات پر اتوار کو زلزلے کے خفیف جھٹکے محسوس کئے گئے۔آندھراپردیش کے ضلع گنٹورکے پلی چنتلہ علاقہ میں زلزلے کا ہلکا جھٹکا محسوس کیاگیا۔اتوار کی صبح 7.15بجے سے 8.20کے درمیان تین مرتبہ یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ کی پیمائش کے محکمہ نے سائنسداں ناگیش نے یہ بات بتائی۔ان کی شدت 3.0,2.7,2.3درج کی گئی۔پلی چنتلہ کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے چنتلاپالم،میلاچیرومنڈلوں میں بھی یہ ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button