تلنگانہ

انجنی کمار تلنگانہ کے انچارج ڈی جی پی ، دیگر آئی پی ایس عہدیداروں کے بھی تبادلے

حیدرآباد _ 29 دسمبر ( اردولیکس) انجنی کمار آئی پی ایس کو تلنگانہ کا انچارج ڈی جی پی مقرر کیا گیا ہے۔ موجودہ ڈی جی پی مہیندر ریڈی اس ماہ کی 31 تاریخ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جس کے پیش نظر حکومت نے انجنی کمار کو انچارج ڈی جی پی مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ فی الحال انجنی  کمار اے سی بی کے ڈی جی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ڈی ایس چوہان کو رچاکونڈہ پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ مہیش بھاگوت جو کہ رچاکونڈہ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے  ہیں کو سی آئی ڈی کا ایڈیشنل ڈی جی مقرر کیا گیا ہے۔ روی گپتا کو اے سی بی کے ڈی جی کے طور پر اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button