ایجوکیشن

کرناٹک میں رمضان کے دوران اردو اسکولس کے اوقات کار میں تبدیلی

حیدرآباد: ریاست کرناٹک میں ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر اردو اور اقلیتی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

 

محکمہ تعلیمات نے رمضان المبارک میں اردو اسکولوں کے ٹائم ٹیبل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیمات نے اس سلسلے میں ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے ریاست کے تمام اردو اسکولس اور اقلیتی تعلیمی اداروں میں پڑھائی کا وقت کم کردیا ہے۔

 

سرکولر کے مطابق رمضان میں اسکولس کے اوقات کار صبح 10 بجے سے 4.20 کے بجائے صبح 8 بجے تا دوپہر 12.45 ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button