اقلیتوں کی بہبود کی اسکیموں پر ہونے والے اخراجات 4ہزار 810 کروڑ روپے

اقلیتوں کی بہبود کی اسکیموں پر ہونے والے اخراجات 4ہزار 810 کروڑ روپے 

وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریر جواب میں  بتایا کہ مالی سال 22۔2021 کے لئے  اسکیم کے مقاصد کو پورا کرنے  کے واسطے مختلف اسکیموں کے تحت  رواں مالی  22۔2021 کے لئے اخراجات جاری ہیں اور مختص کیا گیا اسکیم وار فنڈ  اور اس کے فیصد کی تفصیل ضمیمے میں دی گئی ہے۔اقلیتی امور کی وزارت کی بہبودی اسکیموں  کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے  بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے۔ وزارت کے بجٹ کو 14۔2013 کے  3130.84 کروڑ روپے سے بڑھاکر  22۔2021 میں 4810.77 کروڑ کردیا گیا ہے

 

اسکالر شپ   کی رقم  کی تقسیم کا انحصار  متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ  میرٹ لسٹ  تیار کئے جانے اوراس کی تصدیق کئے جانے پر ہے اور  مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران  عام طور پر تقسیم کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

 

مذکورہ بالا اسکیموں کے علاوہ  حال ہی میں  ’’مدارس اور اقلیتوں کے لئے تعلیمی اسکیم‘‘ وزارت تعلیم سے  سال 22۔2021 سے  اقلیتی امور کی وزارت کو  منتقل کی گئی ہے، جس کے لئے  174 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے