نیشنل

بھارت بند سے متعلق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی وضاحت

نئی دہلی : حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے لوگوں کا فون آ رہا ہے کہ کیا بورڈ نے کل بھارت بند کا اعلان کیا ہے؟ اس سلسلہ میں وضاحت کی جاتی ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے نہ یہ بیان جاری کیا ہے اور نہ اس طرح کا کوئی فیصلہ کیا ہے، نیز میرے علم کے مطابق ملت کی کسی اور معتبرتنظیم کی طرف سے بھی اس طرح کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، اس لیے اپیل کی جاتی ہے کہ فی الحال بند سے گریز کیا جاۓ اور حسب موقع مسجدوں میں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ناموں کی عظمت واہمیت پر بیان کیا جاۓ ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button