دہلی کے روہنی کورٹ میں دھماکہ

دہلی کے روہنی کورٹ میں دھماکہ

نئی دہلی _ دہلی کے روہنی ڈسٹرکٹ کورٹ  میں آج ایک مشتبہ دھماکہ ہوا جس سے سنسنی پھیل گئی۔ذرائع کے مطابق کورٹ کے کمرے نمبر 102 کے پاس  ایک بیاگ میں دھماکہ ہوا، تاہم  کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے دھماکے کے بعد یہاں موجود پولیس اہلکاروں نے تفتیش شروع کردی ہے بتایا جا رہا ہے کہ احتیاطی طور پر عدالتی کارروائی کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ دھماکہ کی شدت معمولی نوعیت کی بتائی گئی تاہم اس دھماکہ سے کورٹ میں افرا تفری مچ گئی۔

چند دنوں قبل اس کورٹ میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا