نیشنل

فاروق عبداللہ یا گوپال کرشن گاندھی اپوزیشن کے ہوسکتے ہیں صدارتی امیدوار

نئی دہلی _ 15 جون ( اردولیکس) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کی جانب سے دہلی میں طلب کردہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں  اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حکمران اتحاد کے امیدوار کے خلاف مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ  ممتا بنرجی کی دعوت پر 16 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے یہاں تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ میں تقریباً تمام پارٹیوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کو اپوزیشن کا صدارتی امیدوار بنانے کی بات کی، لیکن مسٹر پوار نے اس درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ وہ سرگرم سیاست میں رہیں گے۔

جس کے بعد ممتا بنرجی نے مہاتما گاندھی کے پوتے اور سابق سفارت کار گوپال کرشن گاندھی اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ کے نام کو پیش کیا۔ جس پر غور کیاگیا۔ سمجھا جاتا ہے آئندہ میٹنگ میں کسی ایک نام کو قطعیت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button