نیشنل

اترپردیش انتخابات کے لئے مجلس کی پانچویں فہرست _ دیوبند سے مولانا عمیر ندوی امیدوار

اترپردیش انتخابات کے لئے مجلس کے 6 امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری

ابھی تک 34 امیدواروں کے ناموں کا اعلان۔ 5غیرمسلم امیدواربھی شامل

 

لکھنو۔24جنوری ( اردو لیکس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے اترپردیش انتخابات کے لئے امیدواروں کی  پانچویں فہرست جاری کردی ہے جس میں دیوبند اسمبلی حلقہ سے مولانا عمیر ندوی کے بشمول 6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جناب شوکت علی صدراترپردیش مجلس یونٹ نے 6 امیدواروں کی  پانچویں فہرست جاری کی

مولانا عمیر ندوی، جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اسعد مدنی اور حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کے پوتے صدر جمعیت علمائے ہند حضرت مولانا سید محمود مدنی کے بھتیجے سابق وزیر اتراکھنڈ مولانا مسعود مدنی کے چھوٹے صاحب زادے ہوتے ہیں انھیں مجلس نے دیوبند سے امیدوار بنایا ہے باقی امیدواروں میں سنبھل سے مشیر ترین، اسمولی سے شکیل اشرفی، نگینہ سے للیتا کماری، برھاپور سے معین الدین، اور بیلاری سے خالد الزاماں شامل ہیں

اس سے قبل مجلس کی جانب سے  امیدواروں کے ناموں کی چار فہرستیں جاری کی گئیں ہیں جن میں 28 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ مجلس کے ٹکٹ پرانتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں 4 غیرمسلم شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button