نیشنل

مہاراشٹر میں اومیکرون کا پہلا کیس درج _ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد چار ہوگئی

مہاراشٹر میں اومیکرون کا پہلا کیس درج _ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد چار ہوگئی 

نئی دہلی _ 4  دسمبر ( اردو لیکس) ملک میں اومیکرون کے متاثرین کی تعداد میں مزید ایک کا اضافہ ہوا ہے ہفتہ کے روز گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ شہری کے کورونا کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے جانے کے چند گھنٹے بعد، اومیکرون شکل کے کورونا وائرس کے چوتھے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مہاراشٹر کے کلیان-ڈومبیولی سے تعلق رکھنے والے ایک 33 سالہ شخص کے اومیکرون سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے جو جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن سے واپس ہوا ہے، اومیکرون کا پہلا کیس مہاراشٹر میں درج ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button