نیشنل

بنگلور میں اومیکران سے متاثر ڈاکٹر سے ملنے والے 5 افراد کو کورونا _ ڈاکٹر نے کسی بھی ملک کا دورہ نہیں کیا تھا

بنگلور میں اومیکران سے جو دو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان میں ایک 46 سالہ ڈاکٹر بتایا گیا ہے۔ کرناٹک حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک اومیکرون سے متاثرہ ڈاکٹر کے رابطے میں آنے والے افراد میں سے پانچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ہاسپٹل میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ان دو میں سے ایک جن کی Omicron مثبت تشخیص ہوئی تھی، وہ بنگلور کا ایک ڈاکٹر ہے ۔ 21 نومبر کو انہیں بخار اور اعضا شکنی جیسی علامات پائی گئی تھی ۔ اگلے دن کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور مثبت پایا گیا۔ انہیں اسی دن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور تین دن بعد انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا تھا

تاہم 22نومبر کو ان کے نمونے کوجینوم ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا جس کی رپورٹ اومیکرون پائی گئی ہے اور اس ڈاکٹر نے بیرون ممالک کا سفربھی نہیں کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button