سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ڈینگو ہوگیا

نئی دہلی _ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ڈینگو ہوگیا۔ایمس ڈاکٹروں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے سینئر لیڈر منموہن سنگھ کو ڈینگو کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے کیونکہ پلیٹ لیٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 89 سالہ منموہن سنگھ کو چہارشنبہ کی شام بخار  آنے پر  دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال وہ ایمس  کے کارڈیو نیورو سینٹر کے  وارڈ میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹر نتیش نائیک کی قیادت میں ماہر امراض قلب کی ایک ٹیم علاج فراہم کر رہی ہے۔

مرکزی وزیر منسگھ مانڈاویہ کے رویے پر تنازعہ!

جمعرات کو مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ ہسپتال کا دورہ کیا اور منموہن کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ تاہم دورے کے دوران انھوں نے فوٹوگرافر کو اپنے ساتھ لے گئے ۔جس پر منموہن سنگھ کی بیٹی دمن سنگھ نے برہمی ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کو فوٹوگرافر کے ساتھ جانا پسند نہیں تھا ۔ فوٹوگرافر کو باہر جانے کا مشورہ دیا گیا لیکن وہ باہر نہیں گئے ۔