نیشنل

پنجاب کانگریس کے سابق صدر سنیل جھاکر کانگریس سے مستعفی

نئی دہلی _ 14 مئی ( اردولیکس) کانگریس کے سینئر لیڈر پنجاب کانگریس کے سابق صدر سنیل جاکھر نے ہفتہ کو کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے فیس بک پر ‘دل کی بات’ اسٹریم میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ حالیہ پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے، انہیں کانگریس نے پارٹی پنجاب یونٹ کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور نوجوت سنگھ سدھو کو پی پی سی  کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ سدھو کو بھی استعفی دینا پڑا کیونکہ کانگریس پارٹی اسمبلی انتخابات میں اقتدار کھو بیٹھی تھی۔ سنیل جھاکر گزشتہ کچھ دنوں سے کانگریس سے ناراض تھے ۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھی کہ پارٹی انہیں برطرف کر سکتی ہے۔ پارٹی کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی سے قبل ہی آج جھاکر نے استعفی پیش کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button