نیشنل

بہار میں مجلس کے 4 ارکان اسمبلی کی آرجے ڈی میں شمولیت

نئی دہلی: ریاست بہارمیں مجلس اتحادالمسلمین کے 4 ارکان اسمبلی آرجے ڈی میں شامل ہوگئے۔ تیجسوی یادو نے اعلان کیا کہ اسد الدین اویسی کی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان اسمبلی آر جے ڈی میں شامل ہو گئے ہیں، شاہنواز، اظہار، انظار نعیمی، سید رکن الدین نے آرجے ڈی میں شمولیت اختیارکی جبکہ رکن اسمبلی اختر الایمان مجلس میں ہیں انھوں نے پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ چارارکان اسمبلی کے آرجے ڈی میں شامل ہونے پرمجلسی رکن اسمبلی اخترالایمان نے کہا کہ ان چاروں اراکین نے بہارکے پسماندہ علاقہ سیمانچل کی عوام کو دھوکہ دیا ہے اورجس پارٹی نے انھیں توڑنے کی کوشش کی ہے اسے آنے والے دنوں میں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button