دہلی میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں منگل کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اولڈ سیما پوری علاقے میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اولڈ سیما پوری علاقے میں منگل کی صبح 4 بجے کے قریب ایک تین منزلہ عمارت کی چھت پر آگ لگ گئی۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے چار فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔ بعد میں چار لاشیں ملی ۔  حکام نے بتایا کہ شدید دھوئیں کی وجہ سے چار افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ اس عمارت میں ساستری بھون میں چپراسی کا کام کرنے والے 59 لوگ رہتے  ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے چار کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں چپراسی، اس کی بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔