ملک کے تمام شہریوں کو مفت ویکسین دینے وزیراعظم کا اعلان

نئی دہلی _ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق ایک اہم  اعلان کیا ہے جس کے تحت ان کی حکومت ملک میں 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو مفت ویکسین دے گی ۔ آج شام قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 21،جون سے 18 سال کی عمر والوں کو مفت ویکسین دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاستی حکومت کو  ویکسین خریدنے کے لئے ایک روپیہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو کورونا ویکسین دینے کی مکمل ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہے۔ مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت خود  ویکسین خریدے گی اور ریاستوں میں تقسیم کرے گی۔