نیشنل

کورونا کے دو ڈوز لینے والوں کو ہی ممبئی میں لوکل ٹرینوں میں سفر کی اجازت

ممبی _ مہاراشٹر کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو اعلان کیا کہ کورونا کے دو ڈوز ویکسین لینے والے افراد کو   15 اگست سے ممبئی میں لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جن لوگوں نے 15 دن پہلے کورونا وائرس کے  ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں انہیں ان ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ ٹھاکرے نے سوشل میڈیا پر ریاست کے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ممبئی میں 19 لاکھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کورونا کی دونوں خوراکیں لی ہیں۔ انہیں اپنے نام ایک موبائل ایپ میں رجسٹرڈ کروانا ہوگا اس کے بعد سفر کی اجازت دی جائے گی۔
ٹھاکرے نے کہا کہ جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہیں وہ شہر میں میونسپل وارڈ کے دفاتر کے ساتھ ساتھ مضافاتی ریلوے اسٹیشنوں سے فوٹو پاس لے سکتے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ جب تک ویکسینیشن مکمل نہیں ہوتی ، ہمیں بہت محتاط انداز میں چلنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button