گوا کے چیف منسٹر کا قابل ستائش اقدام _ خانگی اسپتالوں کو حکومت کی تحویل لینے کا کیا اعلان

گوا_ملک بھر  میں کورونا وائرس کی دوسری لہر  عروج پر ہے۔ وائرس کے شکار افراد علاج کے سلسلے میں شدید پریشانی کا سامنا کررہے ہیں ۔خانگی ہاسپٹل میں علاج کروانے کے لئے لاکھوں روپیے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں ۔ اسی تناظر میں گوا کے چیف منسٹر پرمود ساونت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے ۔ انھوں نے اعلان کیا کہ ریاست میں کورونا علاج کے لئے تفویض کردہ 21 خانگی اسپتالوں کو حکومت اپنی تحویل میں لے رہی ہے ۔ پیر سے یہ تمام اسپتال حکومت کے ماتحت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان اسپتالوں میں کوڈ متاثرین کے علاج کا  معاوضہ ادا کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسپتالوں میں عملہ معمول کے مطابق کام کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر اسپتال کی نگرانی ایک سرکاری عہدیدار کریں گے۔  پروموڈ ساونت نے کہا کہ فیصلہ اس لئے لیا گیا ہے کیونکہ کورونا مریضوں کے لئے 50 فیصد بستر مختص کرنے کے اصول پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے خانگی اسپتالوں کی جانب سے جاری کردہ رھنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کی جارہی ہے