جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل و میڈیکل کالج کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا

نارائن پیٹ: 10 فروری (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے جمعہ کی دوپہر کو طبی عہدیداروں کے ہمراہ زیر تعمیر گورنمنٹ ضلعی دواخانہ و میڈیکل کالج کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ۔ اور سختی سے ہدایت دی کہ نئے ضلع اسپتال کی تعمیر رواں سال اکتوبر سے پہلے مکمل کرلی جائے۔ وہاں موجود کنٹراکٹر کو حکم دیا کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ممکن ہو تو زیادہ لیبر بڑھائے۔ کام میں تیزی لائی جائے تو ہی کام وقت پر مکمل ہوگا۔ ساتھ ہی حکم دیا کہ معیار میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں تفصیلی پلان ہونا چاہیے کہ کتنے لوگ اسے کتنے دنوں میں مکمل کریں گے تاکہ اسے مقررہ وقت پر مکمل کیا جا سکے۔کلکٹر کے ساتھ ضلع اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رنجیت اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button