نیشنل

بھارت سیریز، گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن پالیسی _ اب ایک ریاست کی گاڑی دوسری ریاست میں رکھنے کی سہولت

نئی دہلی _ ( پی آئی بی ) روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کی وزارت نے گاڑیوں کی بلا روک ٹوک منتقلی کو آسان بنانے کے لیے  ’بھارت سیریز (بی ایچ-سیریز)‘ کے تحت ایک نئی رجسٹریشن پالیسی کا اعلان کیا ہے ۔ اس رجسٹریشن پالیسی کے تحت گاڑی کے مالک کے لیے اپنی گاڑی کو ایک ریاست سے دوسری ریاست میں منتقل کرتے وقت نئی  رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اب تک ایک ریاست کے رجسٹرڈ شدہ گاڑی کو دوسری ریاست میں صرف 12 مہینے تک رکھنے کی اجازت ہے اس کے بعد اس گاڑی کو اس ریاست کا رجسٹریشن کروانا ہوگا۔لیکن نئی رجسٹریشن پالیسی میں اس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

’بھارت سیریز (بی ایچ- سیریز) رجسٹریشن پالیسی ‘ کے تحت گاڑی کے رجسٹریشن کی یہ سہولت رضاکارانہ بنیاد پر دفاعی ملازمین، مرکزی حکومت/ ریاستی حکومت/مرکزی/ ریاست پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں/ تنظیموں، جن کے چار یا زیادہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دفاتر ہیں، کو دستیاب ہوگی۔

موٹر گاڑی ٹیکس دو سالوں کے لیے یا دو ملٹی پل میں لگایا جائے گا۔ یہ اسکیم کسی نئی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں منتقلی پر بھارت کی تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ذاتی گاڑیوں کی آزادانہ آمد و رفت کو آسان بنائے گی۔ 14ویں سال کے اختتام پر موٹر گاڑی ٹیکس سالانہ طور پر لگایا جائے گا جو اس رقم کا آدھا ہوگا جو پہلے اس گاڑی کے لیے وصول کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button