نیشنل

ای _ پاسپورٹ کی اجرائی کے لئے کام تیز کردیا گیا ہے: وزیر خارجہ جئے شنکر

نئی دہلی _ 25 جون ( اردولیکس) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے  کہا کہ مرکزی حکومت ،  بین الاقوامی سفر کو آسان بنانے، انفرادی شناخت کے غلط استعمال کو روکنے اور ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانے ای-پاسپورٹ کے اجرائی کے لیے کام کو تیز کر رہی ہے۔

پاسپورٹ سیوا دیوس کے موقع پر اپنے پیغام میں، وزیر خارجہ نے شہریوں کے تجربے اور عوامی ترسیل کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا،

وزیر خارجہ نے نشاندہی کی کہ پاسپورٹ خدمات کووڈ 19 وبائی مرض کے آزمائشی اوقات کے دوران بھی فراہم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی  وزارت نے  وبائی بیماری کے ڈھائی سالوں میں پاسپورٹ خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا ہے اور 9.0 لاکھ  ماہانہ اوسط کے ساتھ پاسپورٹ جاری کئے گئے۔ گزشتہ ماہ 4.50 لاکھ اضافی درخواستیں موصول ہونے پر بھی پاسپورٹ جاری کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم اس  سال 24 جون کو پاسپورٹ سیوا دیوس منا رہے ہیں، ہم شہریوں کے تجربے کو دیکھتے ہوئے بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اپنے عزم کو جاری رکھتے ہیں۔

جے شنکر نے کہا کہ سابق کے مقابلے میں حکومت شہریوں کے لیے پاسپورٹ کے قوانین اور طریقہ کار کو آسان بنانے میں بہت کامیاب رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button