Uncategorized

کریم نگر میں 60 ہزار سے زیادہ مسلم ووٹرس _ مسلم سینئر سیٹیزنس ویلفیئر آرگنائزیشن کریم نگر کے صدر ایم اے حمید کا انکشاف

کریم نگر 19مارچ ( پریس نوٹ) مسلم سینئر سیٹیزنس ویلفیئر آرگنائزیشن کریم نگر ریاست تلنگانہ کی جانب سے سینئر سیٹیزنس کے مسائل کو حل کر تے ہوئے مسلم اقلیتوں کے اہم مسائل کے حل کی بھی ممکنہ کوشش کی جارہی ہے جن میں قابل ذکر یکم جنوری 2023 تک 18 سال تکمیل کرنے والے مرد و خواتین کے ناموں کی ووٹر لسٹ میں منظم انداز میں اندراج کے اقدامات کئے جارہے ہیں

 

صدر مسلم سینئر سیٹیزنس کریم نگر موظف تحصیلدار ایم اے حمید نے آج اردو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کریم نگر میں رائے دہندوں کی جملہ تعداد 318363 ہے جملہ مسلم اقلیتوں کے ووٹوں کی صحیح مردوم شماری کرتے ہوئے مکمل فہرست تیار کی گئی ہے اور اس وقت مسلم سینئر سیٹیزنس کریم نگر کی جانب سے 60393 کے ناموں کی فہرست پولنگ بوتھ کے لحاظ سے تشکیل دی گئی ہے مزید enrollment کے لئے ہر مسجد کے علاقے سے دو نوجوان والنٹیئر کو الیکٹرول ایپ کے ذریعے نئے ناموں کے اندراج کی ٹریننگ دی جائے گی

 

اعزازی صدر محمد نسیم الدین نے انجینئر عارف عثمانی کی جانب سے رائے دہندگان کی ضلعی فہرست کی مکمل تیاری میں ان کے بھر پور تعاون پر سینئر سیٹیزنس کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور ان کی تہنیت پیش کرتے ہوئے گل پوشی کی گئی اس موقع پر انجینئر نسیم الدین ،صدر عبد الحمید ، جنرل سیکرٹری عبداللہ انصاری اور چیف ایڈوائزر محمد غیاث الدین نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹر لسٹ میں نئے نام فی الفور اندراج کروائیں اور ووٹر کی اہمیت سمجھتے ہوئے اس اہم کام کو انجام دیں جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس اجلاس میں سینئر سیٹیزنس کے ذمہ داران مصطفیٰ علی انصاری محمد محسن علی محمد رفیق محی الدین علی اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button