نیشنل

بندوق کی گولیاں رسول اللہ ﷺ کی محبت کو ختم نہیں کرسکتیں : دارالسلام کے جلسہ سے بیرسٹر اویسی کا خطاب

حیدرآباد_ 19 جون ( اردولیکس) صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد پیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ رسول ﷺ ہمارے لئے دل کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن دل کے پاس اگر کوئی آئے تو ہم اسے برداشت نہیں کر یں گے۔مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں اور اس جسم میں قلب کا مقام حضور اکرم کا ہے۔

بی جے پی کی جانب سے گستاخوں نپور شرما اور نوین کمار جندال کی تائید کی جارہی ہے اور انہیں بچایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی اس مسئلہ پر زبان نہیں کھولتے ۔ مرکزی حکومت گستاخوں کے خلاف کاروائی نہیں کرتی کم از کم ریاستی حکومت اور حیدرآباد پولیس کو چاہئے کہ وہ نپور شرما اور جندال کو گرفتار کریں صرف ایف آئی آر درج کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ بحیثیت مسلمان ہم ختم ہوجائیں گے ہمارا جسم مٹی میں مل جاۓ گا لیکن ہمارے دلوں سے رسول کی محبت ختم نہیں ہوسکتی۔

بندوق کی گولیاں اس محبت کو ختم نہیں کرسکتیں ۔ اس ملک میں نریندرمودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف اگر کوئی غلط بات کرتا ہے یا کارٹون بنا تا ہے تو اسے گرفتار کر لیا جا تا ہے ۔ ہندوستان کے 20 کروڑ مسلمان اپنے نبی پاک کو دل و جان سے زیادہ چاہتے ہیں ایسی ہستی کے بارے میں گستاخی کرنے اور ان کی توہین کرنے پر گرفتاری نہیں کی جارہی ہے ۔ مسلمان متحد ہو جائیں ۔ نیک اور قابل بنیں مساجد کو آبادکریں اللہ کے ہوجائیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی ۔

قرآن وسنت پر عمل کرنے سے ہماری زندگیوں میں – انقلاب آۓ گا۔ اگر مسلمان اپنے اندر مثبت تبد یلی لالیں تو کوئی بھی گستاخی کرنے کے بارے میں سوچ نہیں سکے گا۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی ہفتہ کی رات دارالسلام میں مشتر کہ مجلس عمل کے زیراہتمام ایک زبردست جلسہ عظمت مصطفی سے صدارتی خطاب کرتے ہوۓ ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں مردو خواتین شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button