نیشنل

کرناٹک کی باحجاب الہام رفیق نے بارہویں کے امتحان میں ریاست بھر دوسرا مقام حاصل کیا

منگلورو ۔ 19۔ جون (اردولیکس) کرناٹک میں  با حجاب الہام رفیق نے بارہویں کے امتحان میں سائنس کے زمرہ میں ریاست بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس طالبہ نے جو منگلور کے الویس پی یو کالج میں زیرتعلیم ہے 600 میں سے 597 نشانات حاصل کئے ہیں اور ریاست بھر میں سائنس کے زمرہ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

منیجر کی حیثیت سے کام کرنے والے محمد رفیق کی چھوٹی دختر الہام کا کہنا ہے کہ وہ دسویں جماعت سے ہی سائنس کی طرف مائل تھی اوراب و کلینیکل سائیکالوجی میں اپنا کیریر اختیار کرنا چاہتی ہے۔اس نے بتایا کہ اسکول کے انتظامیہ، اساتذہ اور ساتھیوں نے امتحان کی تیاری میں اس کی کافی مددکی ۔ الہام نے انیکو یا اسکول سے دسویں جماعت کے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button