نیشنل

حیدرآباد میں نریندرمودی کے خلاف ہورڈنگس لکھا ہے ”بائے بائے مودی”

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف ہورڈنگس اورفلیکسی لگائے گئے ہیں۔ سکندرآباد پریڈ گراونڈ اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں یہ ہورڈنگس اورفلیکسی دیکھے جاسکتے ہیں، جس پرلکھا گیا ہے کہ مودی نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ 3 جولائی کو وزیراعظم پریڈ گراونڈ پرایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ نوٹوں کی منسوخی، سرکاری اداروں کی فروخت، زرعی قوانین، اگنی پتھ اسکیم کے خلاف یہ ہورڈنگس لگائی گئی ہیں جس میں یہ بھی لکھا ہے کہ وزیراعظم کالا دھن واپس لانے میں ناکام رہے، یہ ہورڈنگس کس نے لگائے ہیں اس کا پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button