جنرل نیوز

حافظ قاری محمد شعیب شرف االدین کی دبئ روانگی 

حیدرآباد۔ قاری‌محمد ظہیر الدین سکریٹری شرفیہ قرات اکیڈیمی ‌کے بموجب سرزمین حیدرآباد کے ممتاز حافظ و قاری جناب محمد شعیب شرف الدین ابن حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی جنہوں نے حال ہی میں حافظ ھند کا خطاب حاصل کیا ہے الحمد‌للہآج صبح ‌ہی شمس آباد ایر پورٹ سےدبئ (DUBAI) کے لے روانہ ہو گۓ جہاں ان شا ءللہ وہ یکم رمضان سے پندرہ رمضان المبارک تک منعقد ہونے والے عالمی‌مسابقہ حفظ(INTERNATIONAL HIFZ COMPETETION) میں شرکت کریں گے۔

 

"حافظ الھند” کا خطاب کیرالا کے فن تجوید و قرات کے ایک قدیم اور مایہ ناز ادارے "المرکز الفاروقی” نے دیا ہے جس کے بانی جناب المقری شیخ عبد الرزاق الفرقانی ہیں اور دبیئ کے عالمی مسابقہ کے ذمہ داروں میں سے ہیں اس مسابقے کی رگ جاں جناب حافظ قاری مولانا عبد المجید ضیائ رہے جو دبئیمیں بھی سرپرستی کریں گے

 

واضح رہے کہ اس مسابقے کے لۓ سارے ھندوستان سے صرف حافظ شعیب کا انتخاب عمل میں آیا ہے آپ شرفیہ حفظ قرات اکیڈیمی کے طالب علم ہیں جس کے بانی آپ کے دادا قاری محمد شرف الدین رح تھے۔حفظ کا آغاز اپنے والد قاری محمد نصیر الدین منشاوی کے پاس کیا۔بعد ازاں انہی کے شاگرد حافظ قاری مولانا فضل الرحمن صاحب اور حافظ قاری با با محی الدین سے بھی استفادہ کیا اور

 

آخر میں مولانا غلام وستانوی حفظہ اللہ کے مشہور زمانہ مدرسہ اشاعت العلوم اکل کوا سے حفظ کی تکمیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button