نیشنل

ضرورت پڑنے پر رات کا کرفیو نافذ کریں _ ریاستوں کو مرکزی حکومت کا تازہ الرٹ جاری

ضرورت پڑنے پر رات کا کرفیو نافذ کریں _ ریاستوں کو مرکزی حکومت کا تازہ الرٹ جاری 

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں میں اومیکرون کے کیسوں میں اضافہ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے آج مرکزی حکومت نے ریاستوں کو الرٹ جاری کیا ہے اور واضح کیا کہ ریاستوں کو ضرورت پڑنے پر رات کا کرفیو نافذ کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتا چاہیے ۔ بعض ریاستوں میں اومیکرون کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظرمرکزی حکومت نے ریاستوں کو منگل کے روز الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جن مقامات پر کیسس سامنے آرہے ہیں وہاں خصوصی حکمت عملی اختیار کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کی ہدایت دی گئی ۔اس سلسلہ میں وار روم قائم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے

 

ہجوم کو جمع ہونے سے روکنے اور عوامی  ٹرانسپورٹ نظام پر خصوصی نظر رکھنے کا مشورہ دیا۔مرکزی حکومت نے کہا کہ اومیکرون کورونا کی پرانی شکل سے تین گنا زیادہ پھیلاؤ کی طاقت رکھتا ہے واضح رہے کہ تلنگانہ میں آج اومیکرون کے چار نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے

گزشتہ ہفتے بھی مرکزی حکومت نے اس طرح کا الرٹ جاری کیا تھا

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button