تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر جانا ریڈی کی قیامگاہ پر آئی ٹی حکام کے دھاوے

حیدرآباد۔  انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے تلنگانہ کانگریس کے سینر لیڈر و سابق وزیر جانا ریڈی کی قیامگاہ پر دھاوے کررہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ جانا ریڈی کے فرزند رگھوبر ریڈی کی کمپنی کے کاروبار سے متعلق ٹیکس چوری کی الزام میں یہ دھاوے کئے جارہے ہیں رگھوبر ریڈی کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرنے والے ہیں

 

گزشتہ روز بھی حیدرآباد میں محکمہ انکم ٹیکس کی‌جانب سے کانگریس قائدین کے مکانات پر دھاوے کئے گئے تھے ۔ بڑنگ پیٹ میئر سی پاریجاتا نرسمہا ریڈی، مہیشورم کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے امیدوار لکشما ریڈی سمیت پارٹی کے بعض قائدین کے گھروں پر آئی ٹی حکام کی‌جانب سے دھاوے کئے ۔بالا پور میں واقع نرسمہا ریڈی کی قیام گاہ پر جمعرات کی صبح پانچ بجے سے آئی ٹی حکام تلاشی لی تھی

 

۔ اسی دوران اطلاع ملی ہے کہ مہیشورم حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ایل آر کے گھر پر بھی آئی ٹی حکام کی جانب سے دھاواکیا گیا۔بالا پور کا گنیش کا لڈو خریدنے والےلکشماریڈی کے گھر پر بھی دھاوے کیے گئے۔ اسی طرح اور بھی کانگریسی قائدین کے گھروں پر آئی ٹی حکام کی جانب سے دھاوے کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں پارٹی کے ٹکٹ کے لیے کروڑوں روپے کے لین دین کی اطلاعات پر یہ کاروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button