نیشنل

عمران پرتاپ گڑھی راجیہ سبھا کے لئے منتخب _ مہاراشٹر میں شیوسینا کو ایک سیٹ کا نقصان

ممبئی _ 11 جون ( اردولیکس) مہاراشٹرا میں راجیہ سبھا کے انتخابات میں کانگریس امیدوار و شاعر عمران پرتاپ گڑھی کامیاب ہوگئے۔ تاہم مہاراشٹرا میں شیوسینا کی قیادت والے ایم وی اے اتحاد کو بڑا جھٹکا لگا۔کیونکہ  راجیہ سبھا کی چھ سیٹوں کے لیے ہوئے انتخابات میں بی جے پی نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ حکمران اتحاد نے  تین نشستیں جیت لیں۔  ووٹوں کی گنتی میں تقریباً 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔رات دیر گئے ووٹوں کی گنتی اور نتائج جاری ہوئے ۔

بی جے پی کی جانب سے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا جیتنے والوں میں مرکزی وزیر پیوش گوئل، سابق وزیر انل بونڈے اور دھننجے مہادک شامل ہیں ۔ شیو سینا پارٹی کی جانب سے سنجے راوت، این سی پی کے امیدوار پرفل پٹیل اور کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔مجلس کے دو ارکان اسمبلی نے چند شرائط کے ساتھ عمران پرتاپ گڑھی کو اپنے ووٹ دئے ۔ان شرائط میں مجلس کے دونوں حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کرنا اور دوسرے شامل ہیں

مہاراشٹر میں کل 284 ووٹ ڈالے گئے۔بی جے پی اور شیو سینا 6 ویں  نشست کے لیے مقابلہ کئے تھے جس میں بی جے پی  کامیاب ہوگئی ۔بی جے پی کے سابق ایم پی دھننجے مہادک اور شیوسینا کے امیدوار سنجے پوار نے اس نشست کے لیے مقابلہ کیا۔ اس لڑائی میں سنجے پوار کو شکست ہوئی ۔ اس نشست کے لیے کراس ووٹنگ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button