جنرل نیوز

عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ   کولم پلی میں سہ روزہ 548واں عرس تقاریب کا 29 نومبر بین مذہبی کانفرنس سے آغاز 

نارائن پیٹ 28 نومبر (اردو لیکس) مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی کی اطلاع کے بموجب سالانہ 548 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے موقع پر 29 نومبر بروز منگل صبح 11 بجے تا 2 بجے دن بین مذہبی کانفرنس احاطہ درگاہ شریف میں منعقد ہوگی کانفرنس کی صدارت سید شاہ محمد محمد الحسینی سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف کریں گے۔

 

اس کانفرنس میں جناب محمد محمود علی ریاستی وزیر داخلہ تلنگانہ’ سرینواس گوڑ ریاستی وزیر’ ایم پی محبوب نگر سرینواس ریڈی’ شہزادی بیگم میناریٹی نیشنل کمیشن ممبر نئی دہلی’ امتیاز اسحاق فینانس کارپوریشن چیرمین تلنگانہ’ ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نارائن پیٹ’ رام موہن ریڈی رکن اسمبلی مکتھل’ ناگنا گوڑ رکن اسمبلی گرمٹکال’ نظام پاشاہ چیرمین ڈی سی سی بی’ ڈی کے ارونا’ نیشنل بی جے پی نائب صدر’ محمد حنیف علی سنٹرل وقف کونسل ممبر نئی دہلی’ ضلع ایس پی وینکٹیش ورلو’ چیرمین بلدیہ گندے انوسیا چندرکانت’ کے علاوہ دیگر مذاہب کے ماننے والے پیشواء و مشائخ’ علماء شرکت کریں گے ۔بعدنماز عصر بارگاہ قتالیہؒ میں رسم پرچم کشائی ( پرچم جلالیہ ) عمل میں آئیگا اور بعد نماز مغرب لنگر قتالیہ کا اہتمام رہیگا اور بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

 

جس کو حضرت علامہ مولانا سید شاہ صغیر احمد نقشبندی صاحب قبلہ شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ حیدرآباد مخاطب کریں گے۔ اس موقع پر مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے طلباء کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا۔ 30 نومبر بروز چہارشنبہ بعد نماز فجر خانقاہ قتالیہ سے جلوس صندل نکالا جائے گا۔ جودرگاہ شریف پہنچے گا جہاں رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین نبیرہ حضرت چندا حسینیؒ مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی انجام دیں گے۔ اسی روز بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

 

جہاں حیدر آباد کے مشہور قوال حصہ لیں گے۔ 1 ڈسمبر بروز جمعرات صبح محفل قل وتقسیم تبرکات عمل میں آئیں گے۔ عرس شریف کے موقع پر تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اس پریس کانفرنس کے موقع پر عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ محمد شفیع چاند’ اسلم اشرفی’ محمد جعفر تاج’ محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button