اسپشل اسٹوری

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں مثالی شادی _ چند گھنٹوں کے اندر نکاح اور ولیمہ کی تقریب_ ہر گوشے سے ہورہی ہے ستائش

جگتیال _ 9 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر میں ریاستی صدر ادارہ ادب اسلامی و سابقہ امیر مقامی جماعت اسلامی جگتیال جناب محمد شعیب الحق طالب کی دختر کا نکاح محمد سہیل ضلع صدر ایس آئی او ولد عبدالجلیل اسلام پورہ کے ساتھ بعد نماز ظہر جامع مسجد میں انجام پایا۔ انتہائی سادگی کے ساتھ چند گھنٹوں کے اندر نکاح اور ولیمہ کی سادہ تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے جگتیال شہر میں ایک مثال قائم کی ہے اور شاید جگتیال کی تاریخ کی یہ پہلی مثالی شادی ثابت ہوگی ۔

اس موقع پر جناب حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام میں نکاح کو آسان بنانے کے احکام دیےگیے۔ آج امت مسلمہ نے راجپو توں کی رسوم و رواج کو اپنا لیا اور غیر شرعی و بےجا رسومات کے ذریعہ نکاح کو مشکل ترین بنا کر رکھ دیا۔

مسلم معاشرہ میں نکاح ایک ایسا ادارہ یا نظام ہے جس سے ہمارا خاندانی نظام مستحکم ہے۔ اور آج امریکہ اور یورپ میں خاندانی نظام تباہ ہوچکا ہے۔اور وہاں کئ معاشرتی برائیاں پھیل رہی ہیں۔

ہم اس نکاح کے فریضہ کو شریعت کے مطابق انجام دیں۔ شریعت اور دین پر عمل کرنے سے ہی ہم دونوں جہانوں میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

 

. بعد نماز ظہر وداعی تقریب کے بعد ولیمہ تقریب اج شام اے ار فنکشن ہال میں انجام پائی۔ ایک ہی دن میں عقد نکاح اور ولیمہ تقریب کے انعقاد، پر امت مسلمہ میں ایک اچھا پیغام پہنچا ہے . جگتیال میں اس طرح کی شادی پہلی مرتبہ ہوئی ہے . شادی کو آسان طریقہ سے کرنے پر مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button