نیشنل

پانچ سال میں 6 لاکھ سے زائد افراد نے ہندوستانی شہریت ترک کرلی

نئی دہلی _ مرکزی حکومت نے آج پارلیمنٹ میں بتایا کہ پچھلے پانچ سالوں میں 6 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی اپنی شہریت ترک کر چکے ہیں۔ اس بات  کا انکشاف مرکزی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے منگل کو لوک سبھا میں کیا۔ وزیر نے کہا کہ 2017 میں 1,33,049، 2018 میں 1,34,561، 2019 میں 1,44,017، 2020 میں 85,248 اور 30 ​​ستمبر 2021 تک 1,11,287 نے اپنی شہریت ترک کی تھی۔ وزارت خارجہ کے مطابق 1,33,83,718 افراد بیرون ملک مقیم ہیں۔

 

پانچ سالوں میں 4,177 ہندوستانی شہری

 

وزیر نے کہا کہ اسی پانچ سال کی مدت کے دوران، 10,645 لوگوں نے ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست دی۔ ان میں سے 4,177 افراد ہندوستانی شہریت حاصل کر چکے ہیں۔ 2016 میں 1,106، 2017 میں 817، 2018 میں 628، 2019 میں 987 اور 2020 میں 639۔ امریکہ سے 227، پاکستان سے 7782، افغانستان سے 795 اور بنگلہ دیش سے 184 شہریوں نے ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست داخل کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button