جنرل نیوز

محترمہ عذرا فاطمہ کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا بیسٹ اردو ٹییچر ایوارڈ

حیدرآباد 7- اگست ( راست ) محترمہ عذرا فاطمہ ایس اے گورنمنٹ ہائی اسکول طویلہ ڈونگر سنگھ حافظ بابا نگر بنت جناب محمد وہاب الدین زوجہ جناب محمد عبدالمجیب کو 6اگست کو سالار ملت آڈیٹوریم خواجہ شوق ہال موتی گلی میں منعقدہ تقریب میں صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا محترمہ کا پہلا تقرر 2001ء میں جی جی ایچ ایس فلک نما پر عمل میں آیا تھا انہوں نے گور نمنٹ ہائی اسکول حسینی علم اور گورنمنٹ ہائی اسکول وٹّے پلی پر بھی خدمات انجام دیں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی حیدرآبادڈسٹرکٹ برانچ نے بھی معروف سماجی خدمات کے عوض میں انہیں ایوارڈ عطا کیا تھا ـایوارڈ ملنے پر صدر مدرس جناب محمد عبدالقدیر ڈپٹی ایجو کیشنل آفیسر جناب خواجہ مکرم بنڈلہ گوڑہ زون ‘ اسٹاف اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین نے انہیں مبارکباد دی

متعلقہ خبریں

Back to top button