نیشنل

اترپردیش میں بی جے پی کو جھٹکے پر جھٹکے _ ایک اور رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی

اترپردیش میں بی جے پی کو جھٹکے پر جھٹکے _ ایک اور رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی

لکھنو _ 13 جنوری ( اردو لیکس) اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو جھٹکے پر جھٹکے لگ رہے ہیں اب تک یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ کے دو وزراء اور 4 ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں تازہ طور پر آج ایک اور رکن اسمبلی مکیش ورما نے بھی بی جے پی کو خیر آباد کہہ دیا۔جس کے بعد حالیہ دنوں بی جے پی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 7 ہوگئی

پارٹی چھوڑنے والے مکیش ورما نے کہا کہ  یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں بی سی اور ایس سی طبقہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے

بی جے پی او بی سی لیڈر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ کے 18 وزراء پارٹی چھوڑنے والے ہیں روزانہ ایک دو وزراء پارٹی چھوڑیں گے۔20 جنوری تک 18 وزراء نے بی جے پی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button