نیشنل

ملک میں اومیکرون کا تیسرا کیس درج _ زمبابوے سے آنے والا شخص ہوا متاثر

حیدرآباد _  4 دسمبر ( اردو لیکس) بھارت میں اومیکران ویرینٹ کا ایک اور کیس درج ہوا ہے ۔ دو دن قبل کرناٹک میں اومیکران کے دو کیس درج کیے جا چکے ہیں، تازہ طور پر ملک میں اومیکرون کا تیسرا کیس بھی درج ہوا ہے۔ یہ کیس  گجرات کے جام نگر میں درج ہوا۔جہاں ایک شخص میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون  پایا گیا ہے ڈاکٹروں نے کہا کہ  یہ شخص دو روز قبل زمبابوے سے جام نگر پہنچا تھا اور ایرپورٹ پر اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ کورونا مثبت تشخیص کے بعد اس شخص کے نمونہ کو جینوم ٹیسٹ کے لئے کو پونے کی ایک لیب میں  بھیجا گیا۔ آج اس کی رپورٹ برآمد ہوئی جس میں اس شخص کو Omicron کی ایک نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے اس کے مرکزی حکومت نے ریاستی حکام کو چوکنا کردیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button